ویب ڈیسک: جیکب آباد میں پولیو ورکر خاتون سےزیادتی ہوئی یا نہیں؟واقعہ کے اصل حقائق سامنے آگئے، میڈیکل رپورٹ نے سب واضح کردیا۔
جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی کے مطابق پولیو ورکر کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونيورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کردی،متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کرگئے، خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائےگی۔
واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی پولیو ورکر خاتون کو اسکے شوہر نے گھر سے نکال دیا، ڈی آئی جی سکھر کا کہناتھا کہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر گھر سے نکالا، تاہم خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر سے جان کا خطرہ ظاہر کیا۔
ڈی آئی جی سکھر کے مطابق ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، مرکزی ملزم بھی گرفتار ہے،انکا کہنا تھا کہ خاتون نے پہلے ڈکیتی اور ڈرانے دھمکانے کا بیان دیا تھا، بیانات تبدیل کروانے میں کوئی ملوث نکلا تو کارروائی کی جائے گی۔