بیوی کی "بکنی" پہننے کی خواہش پر اماراتی شخص نے پورا جزیرہ خرید لیا

بیوی کی
کیپشن: بیوی کی "بکنی" پہننے کی خواہش پر اماراتی شخص نے پورا جزیرہ خرید لیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) اماراتی شہری شیخ جمال النادک نے  اپنی نگریز بیوی سودی النادک کی بکنی پہننے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر میں ایک نجی جزیرہ خریدلیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 26 سالہ سودی النادک نے اپنی تازہ ترین ریل سے انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچا دی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سود ی النادک دبئی میں مقیم بزنس مین شیخ جمال کی اہلیہ ہیں۔ دبئی میں پڑھائی کے دوران ملنے کے بعد دونوں نے شادی کی اور اب ان کی شادی کو 3 سال ہو چکے ہیں۔سودی اپنی زندگی میں کافی خوش نظر آتی ہیں، وہ باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات کی اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے تازہ ترین انکشاف کیا جو ایک نجی جزیرہ خریدنے کے بارے میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بکنی پہننا چاہتی تھی اس لئے جمال نے میرے لئے نجی جزیرہ خرید لیا ہے۔ تقریباً 50 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ نجی جزیرہ جس کی صحیح جگہ واضح وجوہات کی بناء پر ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ ایشیاء میں واقع ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر