مفتی قوی کو ایکسائز پنجاب کا سفیر مقرر کرنیکا معاملہ ، فانئل انکوائری رپورٹ آگئی

muft qavi as brand ambessedor of excise punjab inqiry report
کیپشن: muft qavi as brand ambessedor of excise punjab inqiry report
سورس: google

 ویب ڈیسک :( دانش منیر )مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کا معاملہ اختیارات سے تجاوز پر عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری   رپورٹ آج جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رضوان شیروانی ابتدائی انکوائری کررہے ہیں، ذرائع کےمطابق سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کے حکم پر سابق ڈائریکٹر ریجن سی محمد آصف سے تحقیقات کی گئیں ہیں۔ مس کنڈکٹ سے متعلق انکوائری میں سابق ڈائریکٹر محمد آصف کو جمعہ کے  روز طلب بھی کیا گیا،سابق ڈائریکٹر محمد آصف سے اختیارات سے تجاوز پر وضاحت بھی مانگی گئی،جس پرسابق ڈائریکٹر محمد آصف نے تحریری بیان جمع کروایا،جس کے بعدمحکمانہ تحقیقات کی رپورٹ آج سیکرٹری ایکسائز افس جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع نے پبلک نیوز کو مزید بتایا کہ محکمانہ انکوائری کے بعد محمد آصف کے خلاف پیڈا ایکٹ سمیت دیگر شقوں کے تحت کاروائی کا امکان ہے، یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کےحکم پر ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے خلاف انکوائری کی گئی محمد آصف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر بنایامفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری ایکشن لیا تھا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر محمد آصف کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے فوری کارروائی کا حکم دیا، ڈی جی ایکسائز فیصل فرید نے سفیر مقرر کرنے کی تردید کی تھی

Watch Live Public News