پاکستان کےسفیر کی کرغیزستان کےنائب وزیر خارجہ سےملاقات،حالات معمول پرآنےکادعویٰ

03:07 PM, 18 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کےسفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کرغیزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی۔سفیر حسن ضیغم نے کرغیز حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغیزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی ۔سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی شہریوں بالخصوص متاثرہ پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ کے خدشات سےکرغز نائب وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا۔

سفیر حسن ضیغم نے کرغیز حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔

کرغیز نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ کرغیز حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے جو اب معمول پر آ گئی ہے،کرغیز پولیس تمام ہاسٹلز کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،اس معاملے کی براہ راست نگرانی کرغیز صدر کر رہے ہیں۔

نائب وزیر خارجہ الماز نے سفیر کو یقین دلایا کہ کرغیزستان کی حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی،کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم  کر دی گئی ہے،ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔

مزیدخبریں