اسلامی جمیعت طلبہ کا کرغیزستان ایمبیسی کےباہر احتجاج،نعرےبازی

04:41 PM, 18 May, 2024

ویب ڈیسک: اسلامی جمیعت طلبہ کا   کرغیزستان میں پاکستانی طلبا و طالبات پر تشدد کے خلاف کرغیزستان کایمبیسی کے باہر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق  مظاہرین کی جانب سے کرغیزستان ایمبیسی کے باہر نعرے بازی  لگا دی گئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم معصوم طلبا کا ساتھ دینے کیلئے کرغزستان ایمبیسی کے باہر موجود ہیں،والدین کا اپنے بچوں سے رابطہ نہیں ہورہا،ہم پاکستانی طلباء کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی طلباء وطالبات کو اس وقت تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے ۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ طلباء کی جانوں کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں،مقامی لوگ پاکستانی طلباء کو ہاسٹلز سے نکال رہے ہیں،حکومت فی الفور پاکستانی طلباء کو تحفظ فراہم کرے۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کرغیزستان سفارت خانے کے باہرپہنچ گئی اور سفارت خانے کے اردگرد خاردار تاریں لگا دیں۔

قبل ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کرغزستان تشدد معاملے پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‏کرغزستان میں ہمارے بچوں پر حملے ہورہے ہیں، کچھ طلبا کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانی سفارت خانہ بچوں کی کالز تک نہیں اٹھارہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں روایتی بیانات کے بجائے ٹیم بشکیک روانہ کی جائے اور ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں