پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کیلئے مفید ہے، امریکہ

06:49 AM, 18 Oct, 2022

احمد علی
امریکی صدر جو بائیڈن کے متنازع بیان کے بعد امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیریک شولے کی پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کہ پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی شامل ہیں۔ ان شعبوں میں پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کیلئے مفید ہے۔
مزیدخبریں