شاہ زیب قتل کیس: شاہ رُخ جتوئی کی رہائی پر فنکار جذباتی ہوگئے

12:44 PM, 18 Oct, 2022

احمد علی
شاہ زیب قتل کیس میں آج اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر فنکار برادری چپ نہ رہ سکی اور اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے سےکیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے پرشوبز شخصیات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین ے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ سب طاقت کا کھیل ہے۔ مشہور رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اس فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن تمہارا قتل ہؤا تھا شاہ زیب، آج انصاف کا خون ہو گیا ہے. معروف اداکارہ ماورہ حسین نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز اور شرمناک قرار دے دیا . اداکار ہارون رشید لکھتے ہیں کہ سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے. آپ میں سے جو نوجوان پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔ خیال رہے کہ شاہ زیب خان کی ہلاکت کا واقعہ 24 دسمبر 2012ء کی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا تھا ، اس شب شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا۔
مزیدخبریں