مشہور رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اس فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن تمہارا قتل ہؤا تھا شاہ زیب، آج انصاف کا خون ہو گیا ہے. معروف اداکارہ ماورہ حسین نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز اور شرمناک قرار دے دیا .ایک دن تمہارا قتل ہؤا تھا شاہ زین آج انصاف کا خون ہو گیا
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) October 18, 2022
اداکار ہارون رشید لکھتے ہیں کہ سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے. آپ میں سے جو نوجوان پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔ خیال رہے کہ شاہ زیب خان کی ہلاکت کا واقعہ 24 دسمبر 2012ء کی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا تھا ، اس شب شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا۔Time to pack up and leave. For those of you who are young, educated and determined please, for the sake of your children, move out if the opportunity arises. https://t.co/OE2FIBzcQv
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) October 18, 2022