وزیراعظم کا افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کرنیکا اعلان
04:30 PM, 18 Sep, 2021
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں اجتماعی حکومت کے قیام کے لئے طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کردی۔ افغان طالبان کے ساتھ تاجک، ہزارہ اور ازبک برداری کو حکومت کا حصہ بنانے پر بات ہوگی۔ 40 سالہ تنازع کے بعد سب کی شمولیت امن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوشنبے میں افغان ہمسایہ ممالک بالخصوص تاجک صدر سے طویل مشاورت کے بعد مذاکرات کا فیصلہ کیا۔