ان کا کہنا تھا کہ دوشنبے میں افغان ہمسایہ ممالک بالخصوص تاجک صدر سے طویل مشاورت کے بعد مذاکرات کا فیصلہ کیا۔دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات کی ابتداء کر دی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2021
40 برس کی لڑائی کے بعد (ان دھڑوں کی اقتدار میں) یہ شمولیت ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہو گی جو محض افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2021