توشہ خانہ کا نیا ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

12:51 PM, 19 Aug, 2024

ویب ڈیسک: عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب کے ریفرنس توشہ خانہ 2کی سماعت ہوئی، جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اور پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سوار کی لفٹ لینےوالی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کہ انسانیت بھی شرماگئی

نیب کی جانب سے بتایا گیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان شامل تفتیش ہو گئے،تحریری بیان دیا ہے،بشریٰ بی بی کا تحریری بیان بھی تفتیشی ٹیم کو دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور دونوں ملزمان کو 2ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

مزیدخبریں