موٹر سائیکل پرلفٹ لینےوالی خاتون زیادتی کاشکار

موٹر سائیکل پرلفٹ لینےوالی خاتون زیادتی کاشکار
کیپشن: موٹر سائیکل پرلفٹ لینےوالی خاتون زیادتی کاشکار

ویب ڈیسسک: بھارت کے شہر بنگلورو میں اتوار کی صبح موٹر سائیکل سوار شخص نے خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایسٹ زون) رمن گپتا نے بتایا کہ لڑکی کالج کی طالبہ ہے جو اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ اس نے ایک لڑکے سے لفٹ لی اور کچھ دور تک چھوڑنے کے لیے کہا۔

یہ بھی پڑھیں: 26سالہ لڑکی نےزیادتی کی کوشش کرنے والےکو نامردبنادیا

یہ بھی پڑھیں: فیض حمیدکومیرےخلاف وعدہ معاف گواہ بنایاجائےگا:عمران خان

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کا نیا ریفرنس:عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بڑاحکم سنادیا

پولیس کے مطابق اس لڑکے نے لفٹ دینے کے بعد لڑکی پر حملہ کردیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا، رمن گپتا کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور متاثرہ لڑکی سمیت اس کے اہلخانہ سے بات کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو اس کیس کو مختلف پہلو سے دیکھیں گی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News