ویب ڈیسک: کول کتہ کے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے بعد پورے ملک میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے میں ایک اور خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔ لیکن اس واقعہ میں اس خاتون نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے پرائیویٹ پارٹ کو تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کر کے جزوی طور پر کاٹ دیا۔ متاثرہ اور ملزم ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ خاتون نے 30 سالہ ملزم نے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے پر متاثرہ نے اس کے پرائیویٹ پارٹس کو زخمی کر دیا جس کے بعد زخمی ملزم کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام تقریباً 4.30 بجے پیش آیا،متاثرہ اپنے گھر میں تھی اور ملزم نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ اس نے مبینہ طور پر اسے دھمکایا۔لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے آواز دی اور اپنے باورچی خانے کی طرف بھاگی اور تیز دھار والے آلے سے ملزم کے جنسی عضو کو جزوی طور پر کاٹ کر زخمی کردیا۔
بھیونڈی ٹاؤن کے سینیئر پولیس انسپکٹر مہا دیو کمبھار کے مطابق ملزم شخص نشے میں تھا جب اس نے بھیونڈی علاقے میں متاثرہ کی رہائش گاہ پر بدتمیزی کرنے کی کوشش کی۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم اور متاثرہ میں پہلے سے تعلقات تھے۔ لیکن بعد میں اُن کے بیچ تلخیاں پیدا ہو گئیں۔ اس دوران ملزم نے متاثرہ کے ساتھ جب زیادتی کرنے کی کوشش کی تو متاثرہ نے اُس کی مخالفت کی۔
پولیس نے بتایا کہ ہم نے متاثرہ کے بیان کے بعد ملزم کے خلاف جنسی زیادتی کا معاملہ درج کیا ہے اور پورے معاملے کی باریکی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزم کے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا جائے گا۔