کنا یاری سُننے والا رکشہ ڈرائیور ’ایوابی‘ کی موجودگی سے لاعلم، ویڈیو وائرل

07:36 PM, 19 Dec, 2023

احمد علی
پاکستانی ریپر اور گلوکارہ ایوا بی نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رکشے میں سوار ہیں ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریپر و گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ بھی ہوا ہے، کہ جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں گلوکارہ کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور رکشہ ڈرائیور نے ایوا بی کا مشہور گانا 'کنا یاری' لگایا ہوا ہے۔ رکشے میں سواری کے دوران ایوا بی اپنے گانے سے لطف اندوز ہورہی ہیں لیکن رکشہ ڈرائیور اس بات سے لاعلم ہے کہ اس گانے کی گلوکارہ اس کی مسافر ہیں جس پر ایوا بی نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ 'اب رکشے والے کو کیسے بتاؤ یہ ہمارا گانا ہے'۔ سوشل میڈیا پر ایوا بی کی اس دلچسپ ویڈیو کو ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
مزیدخبریں