کنا یاری سُننے والا رکشہ ڈرائیور ’ایوابی‘ کی موجودگی سے لاعلم، ویڈیو وائرل

کنا یاری سُننے والا رکشہ ڈرائیور ’ایوابی‘ کی موجودگی سے لاعلم، ویڈیو وائرل
پاکستانی ریپر اور گلوکارہ ایوا بی نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رکشے میں سوار ہیں ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریپر و گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ بھی ہوا ہے، کہ جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں گلوکارہ کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور رکشہ ڈرائیور نے ایوا بی کا مشہور گانا 'کنا یاری' لگایا ہوا ہے۔ رکشے میں سواری کے دوران ایوا بی اپنے گانے سے لطف اندوز ہورہی ہیں لیکن رکشہ ڈرائیور اس بات سے لاعلم ہے کہ اس گانے کی گلوکارہ اس کی مسافر ہیں جس پر ایوا بی نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ 'اب رکشے والے کو کیسے بتاؤ یہ ہمارا گانا ہے'۔
سوشل میڈیا پر ایوا بی کی اس دلچسپ ویڈیو کو ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔