سارہ علی خان کی مختصر کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سارہ علی خان کی مختصر کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: سارہ علی خان کی مختصر کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی فیشن کوئین سارہ علی خان اپنی دلکشی اور بولڈ اداؤں کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنا ایک دل دھڑکا دینے والا بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ کافی حسین لگ رہی ہیں۔

سارہ علی خان  کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ’بےبی پنک‘ کلر کا منی بولڈ ڈریس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

پنک کلر کے ڈریس میں اداکارہ نے بیڈ پر لیٹ کر میگزین پڑھتے ہوئے  کلاسی اور ایلیگنٹ پوز دیئے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ڈریس کی مناسبت سے  بیڈ پر بچھائی گئی سفید رنگ کی بیڈ شیڈ ان کے لُک کو فُل کمپلیمنٹ دے رہی ہے۔

سارہ کے لُک کی بات کی جائے تو سارہ علی خان نے اپنے اس لک کو میچنگ پنک ہائی ہیلس اور  بو ایئررنگس کے ساتھ مکمل کیا۔

میک اپ میں اداکارہ کی جانب سے انتہائی سافٹ ٹونز پر جاتے ہوئے نو میک اپ میک اپ لُک کو ترجیح دی گئی جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا تھا۔ 

 ہاٹ اینڈ بیوٹیفل اداکارہ سارا علی خان کا اسٹائل ہمیشہ سے ہی سویگ اور یونیکنس کا  قابل تعریف  امتزاج رہا ہے۔

 اداکارہ کی  پنک کلر کی منی آف شولڈر ڈریس میں تصاویر دیکھ کر مداح ان کے حسن کے گرویدہ ہوگئے۔ 

تصاویر میں سارا علی خان کا حسن دیکھ کر فینس کیوٹ ،  بیوٹیفل، سزلنگ ہاٹ، کاٹن کینڈی، باربی ڈول اور کیوٹی جیسے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔

Watch Live Public News