پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کی نازیباتصاویرسوشل میڈیاپرلیک

پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کی نازیباتصاویرسوشل میڈیاپرلیک
کیپشن: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کی نازیباتصاویرسوشل میڈیاپرلیک

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ مدیحہ امام کو بغیر آستین کے سفید لباس میں کندھے کے پتلے پٹے کے ساتھ دکھایا گیا ہے،جسے سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

منفی ردعمل کے باوجود بہت سے مداحوں نے مدیحہ امام کے انداز اور اعتماد کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل عمران خان کےنام سےمنسوب

اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے کیرئیر کا آغاز عشق میں تیرے میں معاون کردار سے کیا اور اس کے بعد مختلف ڈراموں میں اپنے اہم کرداروں کے لیے پہچان حاصل کی۔

مدیحہ امام ان دنوں بیرون ملک میں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں اور فرصت کے لمحات میں بنوائی گئی تصاویر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے ناقدین کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔

مدیحہ امام کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں میں شرم ختم ہوگئی ہے، ہم انہیں پسند کیوں کرتے ہیں؟، ان کا تعلق ہم سے نہیں۔

 صارفین نے کہا کہ ہم مدیحہ امام کو پسند کرتے تھے لیکن آج اُنہوں نے ہمارا دل توڑ دیا ہے، اُنہیں ایسے لباس پہننے پر شرم آنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ مدیحہ امام کو انسٹاگرام سے اَن فالو کررہے ہیں کیونکہ اداکارہ نے اُنہیں مایوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔

 موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کی مقبول فلموں ‘دی سک’ اور ‘لُکا چُھپی’ میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

Watch Live Public News