اڈیالہ جیل عمران خان کےنام سےمنسوب

اڈیالہ جیل عمران خان کےنام سےمنسوب
کیپشن: اڈیالہ جیل عمران خان کےنام سےمنسوب

ویب ڈیسک: قیدی نمبر 804 عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان کو جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کی نازیباتصاویرسوشل میڈیاپرلیک

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے اور اس دوران تحریک انصاف میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے۔

ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع،صنم جاوید کے نام پراختلاف

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 صحافی صابر شاکر نے لکھا کہ گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

صحافی حسن ایوب خان نے لکھا کہ گوگل کو بھی بخوبی علم ہو گیا ہے کہ عمران خان کو ایک طویل مدت اسی اڈیالہ جیل میں ہی رہنا ہے اس لیے اڈیالہ جیل کو عمران خان سے منسوب کرنا بلکل درست ہے۔

Watch Live Public News