مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع،صنم جاوید کے نام پراختلاف

مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع،صنم جاوید کے نام پراختلاف
کیپشن: پی ٹی آئی نےمخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروادی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سندھ ،پنجاب اور کے پی صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروادی۔67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروادی گئی۔

صنم جاوید،عالیہ حمزہ ،کنوب شوزب ،روبینہ شاہین،سیمابیہ طاہر کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا معاملہ،صنم جاوید کے نام پر پارٹی میں اختلافات سامنے آنے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سینئر رہنما نے صنم جاوید کو مخصوص نشست دینے کی مخالفت کی،پی ٹی آئی ورکرز بھی صنم جاوید کی نامزدگی سے ناخوش،ورکرز اور رہنماؤں نے اپنے تحفظات مرکزی قیادت کو پہنچا دیے،صنم جاوید کی پارٹی کیلئے کوئی خاص خدمات نہیں ہیں، صنم جاوید کے ساتھ جیل سینکڑوں خواتین ورکرز نے کاٹی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائدین نے رائے دی ہے کہ مریم نواز کو ٹک ٹاکر کہتے ہیں تو صنم جاوید بھی تو ٹک ٹاکر ہی ہے،صنم جاوید کی جگہ کسی تجربہ کار خاتون سیاستدان کو اپوزیشن میں لانا چاہیے۔

Watch Live Public News