’چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا ‘

11:00 AM, 19 Jan, 2022

Rana Shahzad

مراد راس نے کہا ہے کہ چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع لاہور کے سرکاری و نجی اسکولوں کے حوالے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ مراد راس نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کل 20 جنوری 2022 سے 31 جنوری 2022 تک محض صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں