مراد راس نے کہا ہے کہ چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع لاہور کے سرکاری و نجی اسکولوں کے حوالے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ مراد راس نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کل 20 جنوری 2022 سے 31 جنوری 2022 تک محض صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو گا۔ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 19, 2022
Only in Lahore:
In all Public & Private Schools, classes up to Grade 6 will be staggered (50% students each day) starting tomorrow January 20th through January 31st, 2022. Classes 7 through 12 will remain on the previous schedule. Please follow COVID SOPs.
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔