پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، امریکی ڈالر مزید مہنگا
12:38 PM, 19 Jan, 2023
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 229 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جو گذشتہ روز 228 روپے 91 پیسے تھا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239.50 روپےکا ہو گیا ہے۔