پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 229 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جو گذشتہ روز 228 روپے 91 پیسے تھا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239.50 روپےکا ہو گیا ہے۔