ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دوران آپریشن قینچی پیٹ میں بھول گئے، لڑکی جاں بحق

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دوران آپریشن قینچی پیٹ میں بھول گئے، لڑکی جاں بحق
کیپشن: Alleged negligence of the doctors, scissors were forgotten in the stomach during the operation, the girl died

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کر گئی۔

اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی وجہ سے بیٹی کو انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا۔

پولیس نے اہلخانہ کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس سے مذاکرات کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ایکسرے رپورٹ میں قینچی پیٹ میں موجود تھی، 5 روز علاج جاری رہا، انفیکشن پھیلنے کی وجہ سے لڑکی فوت ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثاء نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

Watch Live Public News