ویب ڈیسک: موٹروے ایم 4پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین فیصل آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ موٹر وے ایم 4 پر ٹائرپھٹنے سے حادثہ پیش آگیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔