کراچی (پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 155.45 روپے سے بڑھ کر 155.97 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا 100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس0.40 فیصد اضافے سے 44901 کی سطھ پر بند ہوا ہے۔
21.83 ارب روپے مالیت کے 48.46 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ہے۔