برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں

10:14 AM, 19 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں۔ مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر مضبوط ترقی ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ فروری میں کم ہو کر صرف0.5 بلین ڈالر رہ گیا ہے، یہ جنوری کے مقابلے میں 2 بلین ڈالر کم اور رواں مالی سال میں اب تک کا سب سے کم ماہانہ خسارہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں، مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر مضبوط ترقی ہوئی ہے۔
مزیدخبریں