ایرانی صدر  کے ہیلی کاپٹر حادثے  پر وزیر اعظم  اور صدر کا اظہار تشویش

09:40 PM, 19 May, 2024

(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی   کے ہیلی کاپٹر حادثے  پر وزیر اعظم  شہباز شریف  اور صدر  مملکت آصف علی زرداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ   ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر  سے متعلق افسوسناک خبر سنی، ایرانی صدر کی صحت سے متعلق اچھی خبر کا منتظر ہوں، ہماری دعائیں اور تمنائیں ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں ۔

ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ   ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔  میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

مزیدخبریں