(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر سے متعلق افسوسناک خبر سنی، ایرانی صدر کی صحت سے متعلق اچھی خبر کا منتظر ہوں، ہماری دعائیں اور تمنائیں ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں ۔
Heard the distressing news from Iran regarding Hon. President Seyyed Ebrahim Raisi’s helicopter. Waiting with great anxiety for good news that all is well. Our prayers and best wishes are with Hon.President Raisi and the entire Iranian nation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 19, 2024
ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 19, 2024