کرس گیل کے پاکستان آنے کے اعلان پر بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

05:23 PM, 19 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد کرس گیل قومی ٹیم کی حمایت میں بول پڑے، کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ جس پر متعصب بھارتیوں نے جذبہ خیر سگالی پر روایتی ہٹ دھرمی اور دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسد بھرے ٹویٹس کرنے شروع کر دیئے۔ دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستان جا رہا ہوں، کون آ رہا ہے میرے ساتھ؟ ٹوئٹ پوسٹ ہوتے ہی گیل یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ کرکٹ فینز خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں سمیت کھلاڑیوں نے بھی گیل کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ کرس گیل کے اس اعلان پر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آپ کے لیے بے حد محبتیں۔ شاداب خان نے اظہار خوشی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ محمد عامر نے کہا کہ آپ سے پاکستان میں ملاقات ہوتی ہے۔ دوسری جانب متعصب بھارتیوں کو خیر سگالی کا یہ مظاہرہ نہ بھایا اور متعدد بھارتی ٹوئٹر اکاونٹس سے حسد بھری ٹویٹس کی گئیں۔ بھارتی شائقین کی جانب سے گیل کو ڈرانے پر پاکستانیوں نے خوب جواب دیا۔ پائلٹ ابھینندن کی تصویر لگا کر لکھا اسے بھی تو سہی سلامت بھیج دیا تھا۔
مزیدخبریں