امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 7 پیسے کی کمی

06:59 PM, 19 Sep, 2023

احمد علی
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ:‌ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا،100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 45 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری میں 31 ارب 29 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 160 کمپنیوں کے حصص کلی قیمت میں اضاف جبکہ 136 میں مندی ہوئی۔

گزشتہ روز انڈیکس 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزیدخبریں