کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے پر بند ہوا تھا۔