عون چوہدری کے بارے میں بیان پر عطاء تارڑ کا یوٹرن

10:10 AM, 20 Apr, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ ماضی میں دیئے گئے ایک بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں، لیگی رہنماء کے بیان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور نوجوانان مقرر ہونے والے عون چوہدری پر تنقید کر رہے ہیں. ویڈیو میں عطاء تارڑ کہتے ہیں کہ عون چو ہدری لاہور اسلام آباد کی ایلیٹ میں ڈرگ سپلائی کرتا ہے۔ وائرل ویڈ یو میں عطاء تارڑ نے عون چوہدری کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ بھی کیا. عون چوہدری کو مشیر بنانے پر صحافی کی جانب سے گزشتہ روز سوال پوچھا گیا تو جواب میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ تازہ خبر آئی ہے عون ہمارا بھائی ہے. سیاسی تجزیہ نگاروں کاماننا ہے کہ عون چوہدری کو شہباز شریف کا مشیر مقرر کیا جانا عمران‌خان کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جہانگیر ترین گروپ کو بھی ایک پیغام دیا گیا ہے کہ مخلوط وفاقی حکومت میں بھی اس گروپ کا اب باقاعدہ نمائندہ موجود ہے۔ ماضی میں عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے عون چوہدری کا تعلق بنیادی طور پر لاہور کے علاقے جیون ہانہ سے ہے۔ ان کےبھائی امین چوہدری نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں ایم پی اے کا الیکشن لڑا اور جیتے، تاہم اب انکا شمار بھی پارٹی کے منحرف اراکین میں ہوتا ہے جن کی مدد سے حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ منتخب ہو ئے.
مزیدخبریں