عون چوہدری کو مشیر بنانے پر صحافی کی جانب سے گزشتہ روز سوال پوچھا گیا تو جواب میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ تازہ خبر آئی ہے عون ہمارا بھائی ہے.عطاء تارڑ کیلئے تالیاں۔اسی لیئے تو ہم کہتے ہیں کہ #امپورٹڈ_حکومت_نا_منظور pic.twitter.com/Lp9KmUbK7i
— JAVED SHAKEEL AWAN (@javed030025) April 19, 2022
سیاسی تجزیہ نگاروں کاماننا ہے کہ عون چوہدری کو شہباز شریف کا مشیر مقرر کیا جانا عمرانخان کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جہانگیر ترین گروپ کو بھی ایک پیغام دیا گیا ہے کہ مخلوط وفاقی حکومت میں بھی اس گروپ کا اب باقاعدہ نمائندہ موجود ہے۔ ماضی میں عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے عون چوہدری کا تعلق بنیادی طور پر لاہور کے علاقے جیون ہانہ سے ہے۔ ان کےبھائی امین چوہدری نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں ایم پی اے کا الیکشن لڑا اور جیتے، تاہم اب انکا شمار بھی پارٹی کے منحرف اراکین میں ہوتا ہے جن کی مدد سے حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ منتخب ہو ئے.عون چوہدری کو مشیر بنانے کے سوال پر عطاء تارڑ سے میرا سوال۔۔۔۔۔!!!!!
— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) April 19, 2022
عطاء تارڑ کا جواب: تازہ خبر آئی ہے عون ہمارا بھائی ہے pic.twitter.com/0VOjk2R7lN