آفیشل سیکرٹ ایکٹ ، پاک آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے،صدر مملکت
03:29 PM, 20 Aug, 2023
اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ، پاک آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور پاک آرمی ترمیمی بل پر میں نے دستخط نہیں کیے ،میں ان دونوں قوانین سے متفق نہیں تھا۔ صدر مملکت نے لکھا کہ میں نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ مقررہ وقت میں واپس کیا جائے ، انہوں میں حکم عدولی اور بل واپس نہیں کے، مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور میرے حکم کو مجروع کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ سب جانتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے معاف کردے گا۔میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہونگے۔