صدر مملکت نے لکھا کہ میں نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ مقررہ وقت میں واپس کیا جائے ، انہوں میں حکم عدولی اور بل واپس نہیں کے، مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور میرے حکم کو مجروع کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ سب جانتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے معاف کردے گا۔میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہونگے۔میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 20, 2023
اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ، پاک آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور پاک آرمی ترمیمی بل پر میں نے دستخط نہیں کیے ،میں ان دونوں قوانین سے متفق نہیں تھا۔