اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

10:52 PM, 20 Dec, 2023

احمد علی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مین مرکز اسکردو گلگت بلتستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے 9 بجکر 50 منٹ پر ریکارڈ ہوئے۔ تاحال زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
مزیدخبریں