مدارس رجسٹریشن بل کامعاملہ:فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات شیڈول

10:21 AM, 20 Dec, 2024

ویب ڈیسک: مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور سربراہ جے یو آئی کو آج ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور سربراہ جے یو آئی نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے۔ 

مزیدخبریں