مدارس رجسٹریشن بل تنازعہ: وزیراعظم کی وزیرقانون کو فوری اقدامات کی ہدایت،مولانافضل الرحمان

مدارس رجسٹریشن بل تنازعہ: وزیراعظم کی وزیرقانون کو فوری اقدامات کی ہدایت،مولانافضل الرحمان
کیپشن: مدارس رجسٹریشن بل کامعاملہ:فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات شیڈول

ویب ڈیسک: مدارس رجسٹریشن بل تنازعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جس میں مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے ان کا مؤقف سن کر وزیرقانون کو فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور امید ہے کہ اقدامات ہمارے حق میں ہوں گے۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دینی مدارس کے حوالہ سے جو بل منظور ہوا تھا اس پہ بات چیت کے لیے دعوت دی۔ ان کو ادراک تھا کہ اتحاد تنظیمات المدارس کے مؤقف سے کیا صورتحال تھی۔ اس پہ انہوں نے مجھے آج یہاں دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اطلاع میں نے مفتی تقی عثمانی کو دی۔ ہم نے اپنا موقف سامنے رکھا کہ یہ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا ہے۔ صدر نے ایک اعتراض جو لگایا اس کا جواب دے دیا گیا۔ دوسرا اعتراض ہو نہیں سکتا تھا اور اس کا وقت بھی گزر چکا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سیاسی معاملات پر ہلکی پھلکی سی بات ہوئی لیکن یہ ایک موضوع نہیں تھا۔ صدر مملکت کا اعتراض آیا تھا اس کا جواب پہلے ہی دے دیا گیا تھا۔ ہمارے اس مؤقف کا مثبت جواب دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزارت قانون کو اس پہ فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہمیں امید ہے کہ عملی اقدامات ہمارے مؤقف کے مطابق ہوں گے۔ ہم بھی یہ تمام معاملہ اب تحاد تنظیم المدارس کے سامنے رکھیں گے۔ ہمارا مطالبہ آئین و قانون کے مطابق تھا۔ 

مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت:

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیرا عظم نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون معاملہ حل کرنے کیلئے آئین و قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

فضل الرحمان اور وزیراعظم کی ملاقات میں عبدالغفورحیدری، کامران مرتضیٰ، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل منصورعثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ ، مولانا عبد الغفور حیدری بھی شریک ہیں۔ حکومت کی طرف سے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مدارس رجسٹریشن بل پر مذاکرات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شریک ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، قمر الزماں قائرہ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ 

Watch Live Public News