اولمپئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے ہاکی اور بال چوری کر نیوالا ملزم گرفتار

12:06 PM, 20 Jul, 2021

حسان عبداللہ
بہاولپور(پبلک نیوز)‌ماڈل ٹاؤن میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہونے اور نازیبا حرکات کرنے کا معاملہ, ڈی پی او کا ٹاسک 48 گھنٹے میں پورا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا. تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لیکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے اور اس وقت بہاولپور میں رہائش پزیر ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہے۔ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں۔ ان کی خدمات بے پایاں ہیں۔ سرکاری املاک اور یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔۔
مزیدخبریں