پولیس کے مطابق ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے اور اس وقت بہاولپور میں رہائش پزیر ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہے۔ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں۔ ان کی خدمات بے پایاں ہیں۔ سرکاری املاک اور یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل کامران کے حکم پر تھانہ کینٹ پولیس نے اولمپیئن سمیع اللہ کے یادگاری مجسمے کا ملزم گرفتار کر لیا ـ
— Umar Azad Butt (@UmarAzadButt3) July 20, 2021
فخر پاکستان سمیع اللہ خان کے مجسمہ کے ساتھ فحش تصویر بنانے والا شخص گرفتار..!! pic.twitter.com/xpEne3XQAN
بہاولپور(پبلک نیوز)ماڈل ٹاؤن میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہونے اور نازیبا حرکات کرنے کا معاملہ, ڈی پی او کا ٹاسک 48 گھنٹے میں پورا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا. تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لیکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔