وزیراعلیٰ سندھ سے سخت سوال پوچھنا جرم بن گیا

02:54 PM, 20 Jul, 2021

حسان عبداللہ
شکار پور(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں چند ہفتے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ سے سخت اور ان کی مرضی کے خلاف سوالات پوچھنے پر صحافی سلطان رند کو شکار پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے. مذکورہ صحافی نے سندھ سرکار پر سخت تنقید کی تھی، معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اندرون سندہ کے صحافیوں ہر جعلی پرچے اور سر کاری دباؤ ایک عام سی بات ہو گئی ہے، سلطان رند پر ایف آئی آر ایسی ہی کاروائی ہے میں نے گورنر سندھ سے درخواست کی ہے کہ آئی جی سندھ سے فوری اس واقعے کی رپورٹ لیں ، آزادی اظہار کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا. وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اور یہ صحافی اب گرفتار ہو چکا ہے، ہراسمنٹ گروپ شائد عید منانے میں مصروف ہے اس لئے سوشل میڈیا پر ان کے حق میں کوئی آہ و بکا نہیں ملے گی، یہ اس صوبے میں ہو رہا ہے جس کی حکمران جماعت کے پرچی لیڈر کے پاس ہراسمنٹ گروپ داد رسی کے لیے پڑاؤ ڈالتا ہے.
مزیدخبریں