کورونا مثبت آنے پر وزیراعظم کیلئے دعاؤں کا سلسلسہ شروع

12:05 PM, 20 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اہم اور سیاسی شخصیات نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے (امین)۔ کورونا وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ڈپٹی چئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ حکومت اور عوام مل کر کرونا کی وبا کو شکست دینگے۔ غیر معمولی صورت حال یے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عوام گائیڈ لائنز پر عمل کرے تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے

مزیدخبریں