لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اہم اور سیاسی شخصیات نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے (امین)۔ کورونا وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
Wishing my Prime Minister @ImranKhanPTI a quick recovery and good health.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 20, 2021
ڈپٹی چئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
May Allah Almighty award health to the hope of millions of Pakistanis. @ImranKhanPTIPrayers and best wishes for swift recovery. https://t.co/f6unLiLfa0
— Mirza Muhammad Afridi (@SenMMAfridi) March 20, 2021
چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ حکومت اور عوام مل کر کرونا کی وبا کو شکست دینگے۔ غیر معمولی صورت حال یے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عوام گائیڈ لائنز پر عمل کرے تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے۔
چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ چئرمین سینیٹحکومت اور عوام مل کر کرونا کی وبا کو شکست دینگے چئرمین سینیٹ— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) March 20, 2021
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے
Prayers for quick recovery of Prime Minister @ImranKhanPTI.
Recent spike in #COVID19 cases and positivity rate is alarming and we all need to be extra careful and strictly follow safety protocols!! https://t.co/ip6ccCQQzR— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 20, 2021