بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کا بھرپور دفاع

04:07 AM, 20 May, 2022

احمد علی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا کہ جس روس وہ ماسکو پہنچیں گے، یوکرین پر حملہ کر دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے تاریخٰ ریمارکس یو این میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ادا کئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا میں مکمل دفاع کروں گا۔ عمران خان کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے طور پر تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس تو یہ چیز جاننے کا طریقہ ہی نہیں تھا کہ روس اسی روز یوکرین پر حملہ آور ہو جائے گا۔ کسی کے پاس چھٹی حس نہیں ہے انہوں نے پوری دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان کو اس بے گناہ اقدام پر سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ درحقیقت ہم امن کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے۔ ہم کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے اصولوں پر قائم رہنا ہے۔
مزیدخبریں