بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کا بھرپور دفاع

بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کا بھرپور دفاع
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا کہ جس روس وہ ماسکو پہنچیں گے، یوکرین پر حملہ کر دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے تاریخٰ ریمارکس یو این میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ادا کئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا میں مکمل دفاع کروں گا۔ عمران خان کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے طور پر تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس تو یہ چیز جاننے کا طریقہ ہی نہیں تھا کہ روس اسی روز یوکرین پر حملہ آور ہو جائے گا۔ کسی کے پاس چھٹی حس نہیں ہے انہوں نے پوری دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان کو اس بے گناہ اقدام پر سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ درحقیقت ہم امن کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے۔ ہم کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے اصولوں پر قائم رہنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔