علیحدگی پسندوں کا یوکرین کے ڈونباس ریجن میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان

02:58 PM, 20 Sep, 2022

احمد علی
مشرقی یوکرین کے ڈونباس ریجن میں علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرین کے ڈونباس ریجن میں علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے 23 سے 27 ستمبر کے دوران ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ روس کے زیر انتظام یوکرین کے علاقے خیرسون میں بھی روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم 23 سے 27 ستمبر کے دوران کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے شروع سے کہا تھا متعلقہ علاقوں کے افراد کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔
مزیدخبریں