مشرقی یوکرین کے ڈونباس ریجن میں علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرین کے ڈونباس ریجن میں علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے 23 سے 27 ستمبر کے دوران ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ روس کے زیر انتظام یوکرین کے علاقے خیرسون میں بھی روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم 23 سے 27 ستمبر کے دوران کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے شروع سے کہا تھا متعلقہ علاقوں کے افراد کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔