پبلک نیوز : نیپرا کے نئے ممبر خیبر پختونخوا انجئنیر مقصور انور خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نیپرا اتھارٹی نے نئے ممبر کو خوش آمدید اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
26 فروری 2021 کو سابق ممبر بہادر شاہ صاحب کی ریٹائرمنٹ پر یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ انجئنیر مقصور انور خان کو 4 سال کے لئے ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ نیپرا میں ممبر پنجاب کا عہدہ بھی گزشتہ ایک ماہ سے خالی ہے ۔