(ویب ڈیسک ) کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے بجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی۔ مئی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے مہنگی جبکہ جون کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔صارفین سے اضافے کی وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی ۔
نیپرا اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا ۔
لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اضافے سے صارفین پر دس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔